October 28, 2026

ہارون آباد۔۔۔۔۔تنظیم شعبان ختم نبوت کے زیر انتظام “ختم نبوت سیمینار” سے خطاب کرتے ہوئے ، حضرت مولانا شفیع الرحمان ،مفتی بدر عالم اور مولانا تبریز نے کہا کہ عقیدہ نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا منکرین عقیدہ ختم نبوت شریعت اسلامیہ اور ائین پاکستان کے مطابق

IMG-20241015-WA0170

ہارون آباد۔۔۔۔۔تنظیم شعبان ختم نبوت کے زیر انتظام “ختم نبوت سیمینار” سے خطاب کرتے ہوئے ، حضرت مولانا شفیع الرحمان ،مفتی بدر عالم اور مولانا تبریز نے کہا کہ عقیدہ نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا منکرین عقیدہ ختم نبوت شریعت اسلامیہ اور ائین پاکستان کے مطابق اسلام سے خارج ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے،اس کا تقاضا اور اخرت میں شفاعت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ذریعہ ہے ختم نبوت کا عقیدہ اسلام کا بنیادی اور اہم جزو ہے انہوں نے مزید کہا کہ ختم نبوت ایک حساس مسئلہ ہے اور اس کی حساسیت کا اندازہ یوں لگا لیں کہ دورنبوی سے اج تک اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا ،قادنیت ایک فتنہ ہے قادیانی اس فتنے کو پھیلانے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں ہر مسلمان کو اس فتنہ کو روکنے کی ہر ممکن جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ختم نبوت سیمینار کی صدارت مفتی خالد محمود نے کی۔ سینکڑوں کی تعداد میں تاجر برادری نے اس سیمینار میں شرکت کر کے ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔