ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)انکھوں کے معروف معالج ڈاکٹر عمران عطااللہ ٹی ایچ کیو اسپتال والے نے کہا کہ آنکھیں قدرت کا انمول تحفہ ہے قدر کیجئے بصارت سے محروم افراد کا عالمی یوم تحفظ سفید چھڑی آج 15اکتوبرکو اس عزم کے ساتھ منایا جارہا ہے کہ یہ افراد بھی
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)انکھوں کے معروف معالج ڈاکٹر عمران عطااللہ ٹی ایچ کیو اسپتال والے نے کہا کہ آنکھیں قدرت کا انمول تحفہ ہے قدر کیجئے بصارت سے محروم افراد کا عالمی یوم تحفظ سفید چھڑی آج 15اکتوبرکو اس عزم کے ساتھ منایا جارہا ہے کہ یہ افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں لہٰذا انہیں نظر انداز کرنے کی بجائے ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کر کے عام افراد کے شانہ بشانہ زندگی کی دوڑ میں شامل کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں۔۔اقوام متحدہ نے 1964 ء میں نابینا افراد کے حقوق کے تحفظ کا بل منظور کرتے ہوئے ہر سال 15 اکتوبر کو سفید چھڑی کے تحفظ کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا ۔ملک بھر میں خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت کے لیے 200 ادارے خدمات انجام دے رہے ہیں تاکہ یہ بچے مستقبل میں ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے