وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ ) ڈپٹی کمشنر /چیئر پرسن اوورسیز کمیٹی وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے تارکین وطن کے مختلف ضلعی محکموں سے متعلقہ زیر التواء 6کیسز کو جلد حل کرنے کے
وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ ) ڈپٹی کمشنر /چیئر پرسن اوورسیز کمیٹی وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے تارکین وطن کے مختلف ضلعی محکموں سے متعلقہ زیر التواء 6کیسز کو جلد حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔چیئرپرسن عمرانہ توقیر نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے اس حوالہ سے ضلع کے متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریوں کاادراک کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیز کمیشن سے موصول ہونے والی شکایات پر محکمانہ کارروائیوں کوتیز کریں کیونکہ حکومت پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل تیز رفتاری سے حل کرنے کے لئے واضح ہدایات جاری کر رکھی ہیں ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ ملک سے باہر پاکستانی شہری محنت سے وطن کی خدمت کر رہے ہیں جن کی جائیدادوں وخاندانوں کو تحفظ ملنا چاہیے لہذا درخواست گزار محکمانہ پیشرفت سے مطمئن ہونے چاہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری،ڈسٹرکٹ اٹارنی، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر، سپرنٹنڈنٹ محمد سعید اور دیگر افسران بھی موجود تھے