وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو انسپکشنز بڑھانے کا حکم دیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو سرکاری نرخوں پر
وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو انسپکشنز بڑھانے کا حکم دیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیاء خورونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گراں فروشی پر زیادہ سے زیادہ جرمانے کریں اور مقدمات کا اندراج و گرفتاریاں کی جائیں اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں ماہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 10ہزار108انسپکشنز کیں 536خلاف ورزیوں پر 19لاکھ 21ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے ایک مقدمہ کا اندراج،2 سربمہر104افراد کو گرفتار کیا گیاجس پر ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مزید متحرک ہو کر کام کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے