وہاڑ (محمدمعظم جوئیہ ) وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر شہریوں کے مسائل حل کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیں ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے ڈی سی کمپلیکس میں پہلی کھلی کچہری لگائی۔اور 30 سے زائد سائلین کی داد رسی کیلئے موجود افسران کو درخواستوں پر
وہاڑ (محمدمعظم جوئیہ ) وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر شہریوں کے مسائل حل کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیں ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے ڈی سی کمپلیکس میں پہلی کھلی کچہری لگائی۔اور 30 سے زائد سائلین کی داد رسی کیلئے موجود افسران کو درخواستوں پر فوری شنوائی کیلئے احکامات جاری کئے۔ کھلی کچہری میں سائلین نے تعلیم،صحت،بلدیہ،ریونیو،پولیس سے متعلقہ انفرادی اور اجتماعی مسائل کی نشاندہی کی ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ کھلی کچہری میں موصول تمام درخوستوں کا ریکارڈ رکھا جائیگا متعلقہ افسران کو قانونی تقاضوں کے مطابق سائلین کی داد رسی کی ہدایت کر دی ہے اور تمام درخواستوں پر عملدرآمد کا خود جائزہ لوں گی کیونکہ عوامی مسائل کا فوری اور اطمینان بخش حل انتظامیہ کی ترجیح ہے کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل عبدالجبار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری،اسسٹنٹ کمشنروہاڑی غزالہ کنول، اسسٹنٹ کمشنر میلسی خلیل اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے