مزدا یونین ایسوسی ایشن کا 22 اکتوبر کو ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس کے خلاف احتجاج کا اعلان غریب ڈرائیوروں پر جب تک ظلم بند نہی ہو گا احتجاج جاری رہے گا ضلعی صدر چوہدری شہزاد جٹ کا میڈیا کو بیان
مزدا یونین ایسوسی ایشن کا 22 اکتوبر کو ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس کے خلاف احتجاج کا اعلان غریب ڈرائیوروں پر جب تک ظلم بند نہی ہو گا احتجاج جاری رہے گا ضلعی صدر چوہدری شہزاد جٹ کا میڈیا کو بیان
وہاڑی ( بیوروچیف محمداصف کچھی) تفصیل کے مطابق اک طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام پریشان ہے تو دوسری جانب ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس نے ڈرائیوروں کا جینا محال کر دیا مزدا ایسوسی ایشن وہاڑی کے ضلعی صدر چوہدری شہزاد جٹ۔چوہدری الیاس گجر نے درجنوں عہدے دران کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر کی طرح وہاڑی میں بھی ٹریفک پولیس موٹر وۓ پولیس اور پٹرولنگ پولیس کے ناجائز جرمانوں اور ڈرائیوروں سے غنڈہ گردی کے خلاف 22اکتوبر کو بھر پور پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جاۓ حکومت وقت ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے اس موقع پر چوہدری الیاس گجر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ڈرائیوروں کو کنگال کر دیا ہے درجنوں ڈرائیور خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں مگر حکومت وقت ستو پی کر گہری نیند سو رہی ہے چوہدری الیاس گجر نے مزید کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوۓ تو پنجاب کا ہر ضلع بند کر کے دھرنا دیں گے