وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ضلعی زرعی مشاورتی و ٹاسک فورس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ زراعت،محکمہ لائیو سٹاک، واٹر مینجمنٹ،ایگری انجینئرنگ، پلانٹ پروٹیکشن اور محکمہ انہار سمیت مختلف محکموں نے اپنی کارگردگی پیش کی ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے تمام محکموں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے
وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ضلعی زرعی مشاورتی و ٹاسک فورس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ زراعت،محکمہ لائیو سٹاک، واٹر مینجمنٹ،ایگری انجینئرنگ، پلانٹ پروٹیکشن اور محکمہ انہار سمیت مختلف محکموں نے اپنی کارگردگی پیش کی ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے تمام محکموں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ زرعی شعبہ کا فروغ اور کسانوں کے مسائل حل کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام محکمے اپنے فرائض احسن انداز سے انجام دیں کسانوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں مقررہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی یقینی بنائیں اور زراعت کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کی رہنمائی کا سلسلہ جاری رکھیں اس کے علاوہ فیلڈ عملہ کو بھی متحرک کریں اور کاشتکاروں کو جدیدسائنسی طریقے اپنانے بارے بھی زیادہ سے زیادہ آگاہی دیں انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں،مہنگی کھاد فروخت کرنیوالوں اور جعلی بیج، زرعی ادویات بیچنے والوں کے گرد شکنجہ سخت کرکے انہیں قانونی گرفت میں لایا جائے تاکہ کاشتکاروں کیلئے مشکلات پیدا کرنیوالوں کی حوصلہ شکنی ہو سکے اجلاس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر محکمہ زراعت (توسیع) رانا محمد عارف نے کسان کارڈ اجرء بارے بتایا کہ کسان کارڈ کیلئے سو فیصد رجسٹریشن ہو چکی ہے 338ضلع وہاڑی کیلئے مختص گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت 10لاکھ فی ٹریکٹرسبسڈی اور دیگر زرعی آلات و مشینری،سولر سسٹم کی سبسڈی پر فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں اجلاس کو مزید بتایا کہ فصلوں کی پیداواری صورتحال،کھادوں کی مقررہ نرخوں پر دستیابی،بیج،زرعی ادویات کے ٹیسٹ کیلئے نمونے لینے، فارمرز ٹریننگ پروگرامز، غیر معیاری اور زائد قیمت پر کھادوں کی فروخت پر جرمانے اور مقدمات کے اندراج بارے تفصیلی آگاہ کیا گیا اس موقع پر کسانوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں امسال کپاس کی کاشت کا ایک لاکھ 98ہزار ایکٹر ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے اجلاس میں آئل سیڈ، کاٹن، شوگر کین، چاول،مکی، مونگ، تل کی ضلع بھر میں کاشت کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ لائیو سٹاک اور زراعت کے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کرکے بھر پور زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے کاشتکاروں کو روایتی طریقہ کی بجائے جدت کو اپنانا چاہیے تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ ہو سکے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری،اسسٹنٹ کمشنرغزالہ کنول،دیگر ضلعی افسران، کسانوں کے نمائندے، ،ضلعی صدر فرٹیلائزر ایسو سی ایشن اور دیگر نے شرکت کی۔