October 28, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بھر میں

IMG-20241014-WA0202

ٹوبہ ٹیک سنگھ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بھر میں اشیاءخردونوش کی سرکاری قیمت پر فراہمی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ مسلسل متحرک ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید جمیل حیدر شاہ نے کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائز کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کوئی بھی دوکاندار مقرر کردہ ریٹ سے زائد قیمت وصول نہیں کرے گا۔ تاجر و دوکاندار نرخ نامے نمایاں جہگوں اور وائیٹ بورڈ پر آویزاں کریں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے ریلیف کیلئے عوامی خدمت میں کوتاہی کسی بھی سطح پر قبول نہیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔