میلسی شہر سمیت ضلع بھر میں بھکاریوں کی بھرمار شہری شدید پریشانی میں مبتلاء شہر کے چوک چوراہے بھکاریوں کے نرغے میں، شہریوں کا ڈی پی او سے نوٹس لے کر سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق میلسی شہر میں بھکاریوں کی بھر مار ہے جنہوں نے
میلسی شہر سمیت ضلع بھر میں بھکاریوں کی بھرمار شہری شدید پریشانی میں مبتلاء شہر کے چوک چوراہے بھکاریوں کے نرغے میں، شہریوں کا ڈی پی او سے نوٹس لے کر سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق میلسی شہر میں بھکاریوں کی بھر مار ہے جنہوں نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے ان بھکاریوں میں نوجوان ، لڑکیاں ، اور بچے ، شامل ہیں شہر میں جگہ جگہ خصوصاً کچہری میں بھیک مانگتے ہوئے نظر آتے ہیں اور اگر انہیں کوئی بھیک نہ دے تو برا بھلا بد دعائیں دینا بھکاریوں نے مشغلہ بنا رکھا ہے ، بھکاری لڑکیاں اور لڑکے دکانوں اور گھروں سے قیمتی اشیا بھی اٹھا کر لے جاتے ہیں۔ شہر بھر میں بھکاریوں کی اس قدر یلغار ہو چکی ہے کہ ایک بھکاری کے بعد دوسرا بھکاری آجاتا ہے۔بھکاریوں میں زیادہ تر تعداد نوجوان لڑکیوں اور بچوں کی ہے جو بھیک مانگنے کیساتھ ساتھ چوری چکاری ، غیر اخلاقی حرکات اور نوسربازی کی وارداتیں کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ، عوامی و سماجی حلقوں اور تاجر برادری، غیور وکلاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ، کچہری، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، مین بازار ، بس اسٹینڈ سمیت شہر کے چوک چوراہوں میں ڈیرے ڈالے بھکاریوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔