فوجی پلان اور حکومت کی سازش : میں یہ بڑے وثوق سے بتا سکتا ہوں کے فیصلہ ہو چکا کے آیین میں ترمیم کو ٹھیک ٹھاک طریقے سے بل ڈوز کرنے کا ارادہ ہے اور ایسی افرا تفری میں آیین میں ترمیم ہوگی کے کوئی ووٹوں کا شمار بھی نہیں کر سکے گا اور سپیکر اعلان کر دیں گے اور ایک دن میں آیین اور عدلیہ کا کفن تیار ہو جائے گا –
فوجی پلان اور حکومت کی سازش :
میں یہ بڑے وثوق سے بتا سکتا ہوں کے فیصلہ ہو چکا کے آیین میں ترمیم کو ٹھیک ٹھاک طریقے سے بل ڈوز کرنے کا ارادہ ہے اور ایسی افرا تفری میں آیین میں ترمیم ہوگی کے کوئی ووٹوں کا شمار بھی نہیں کر سکے گا اور سپیکر اعلان کر دیں گے اور ایک دن میں آیین اور عدلیہ کا کفن تیار ہو جائے گا –
کسی کو پتا نہیں چلے گا کتنے ووٹ کم تھے اور کس نے ووٹ دیا یا نہیں – مولانا فضل کو پھنسانے کی کوشش ہے اور عمران خان کو چھپا کر یہ سب کام کرنا ہے –
شنگھائی کا بہانہ ہے اور سب که رہے ہیں یہ خطّے کے لئے اہم ہے-
مگر کیا پاکستانی ریاست کو یقین ہے که وہ سب سے بڑی پارٹی اور عوام کے خلاف زبردست مار پیٹ اور ڈنڈا اور بندوق چلا کر اپنی بات منوا لے گی –
اگر ریاست چند پاگل اور خود پرست جرنیلوں کا نام ہے تو عمران خان کروڑوں عوام اور اس عوام میں فوجیوں کی اکثریت بھی شامل ہے ، انکا ہیرو ہے –
کوئی بھی اپنے آپ کو ریاست که کر ملک کو تباہ کرنے کا اختیار نہیں لے سکتا – عوام فیصلہ کریں گے کون ریاست ہے جیسا بنگلہ دیش میں ہوا –
ابھی بھی وقت ہے ورنہ بھانڈا سڑک کے بیچ پھوٹ جاےگا – آپکےٹاوٹ جتنا زور لگالیں عوام ہی جیتیں گے –