October 28, 2026

جنت کے تین محل پیر 14 اکتوبر 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

20241009_062255

جنت کے تین محل

پیر 14 اکتوبر 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

جنت میں تین محلوں کی فوری بکنگ
( گارنٹی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی)

جنت میں پہلا محل

نبی کریم نے فرمایا کہ میں ایک محل لے کر دینے کا ذمہ دار ہوں جو جنت کی ایک طرف ہو گا اور یہ اس شخص کے لئے ہوگا جو حق پر ہونے کے باوجود جھگڑا چھوڑ دے

جنت میں دوسرا محل

جنت کے درمیان میں بھی ایک محل کا ذمہ لیتا ہوں جو اس شخص کے لئے ہوگا جو جھوٹ چھوڑ دے اگرچہ یہ جھوٹ مذاق ہی میں کیوں نہ ہو

جنت میں تیسرا محل

جنت کے اعلی مقام میں ایک محل کا ذمہ لیتا ہوں اور یہ اس شخص کے لئے ہوگا جس نے اخلاق خوبصورت بنا لیا
(بحوالہ: ابوداود، کتاب الاداب)

یہ اسکیم محدود مدت کے لۓ ہے۔ خبر نہیں زندگی کب ختم ہو جاۓ۔ یہ سب برائیاں چھوڑ دیں اور اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔

ایک اور حدیث شریف میں روایت ہے کہ رسول اللہ صلعم نے فرمایا کہ جس نے دس مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھی اس کا جنت میں گھر ہوگا۔

الدعاء
یا اللہ تعالی میں اپنے کردہ گناہوں کی معافی چاہتا ہوں اور تیری جنت کا طلبگار ہوں
اپنی رحمت کے وسیلے سے مجھے بخش دے۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 00923008604333