October 28, 2026

سموسے پکوڑے سمیت دیگر فاسٹ فوڈ کی تیاری میں مضر صحت تیل کا استعمال

20241011_150602

سموسے پکوڑے سمیت دیگر فاسٹ فوڈ کی تیاری میں مضر صحت تیل کا استعمال

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) شہراور گردو نواح میں سموسے پکوڑے سمیت دیگر اشیاء کی تیاری میں غیر معیاری اور مضر صحت آئل استعمال کئے جانے کی شکایات سامنے آئی ہیں گردو نواح موسم سرما کے آغاز میں سموسے پکوڑے وغیرہ کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے بتایا جاتا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں دکانداروں نے زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں ان اشیاء کی تیاری میں غیر معیاری اور مضر صحت تیل استعمال کرنا شروع کر دیا ہےجسکی وجہ سے شہریوں کے بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے شہری حلقوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور فوڈ اتھارٹی ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ مضر صحت اور غیر معیاری اشیاء استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے