خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے علاقہ تھل کدھی کی معروف سماجی شخصیت ملک اسد عباس نتھوکہ کو پنجاب میں اربن ڈیویلپمنٹ سیکٹر میں شاندار کارکردگی پر گولڈ میڈل دیا ہے جو علاقہ کے لوگوں کے لئے اعزاز ہے..
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے علاقہ تھل کدھی کی معروف سماجی شخصیت ملک اسد عباس نتھوکہ کو پنجاب میں اربن ڈیویلپمنٹ سیکٹر میں شاندار کارکردگی پر گولڈ میڈل دیا ہے جو علاقہ کے لوگوں کے لئے اعزاز ہے..
گزشتہ دنوں ممبر صوبائی اسمبلی سردارعلی حسین خان بلوچ.تھل کدھی کی معروف سماجی شخصیت ملک اسد عباس نتھوکہ.سابق ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو.پیر سید مصیب رضا شاہ.ملک اعجاز حسین برہان اور دیگر نے ریسکیو 1122 کاکا چوک جوڑا کلاں کے صحن میں پودے لگائے.واضح رہے کہ سماجی شخصیت ملک اسد عباس نتھوکہ نے کاکا چوک میں ریسکیو 1122 سنٹر کے لئے جگہ اور عمارت کی تعمیر کے لئے 50 لاکھ کی خطیر رقم عطیہ کی تھی .عمارت کی تعمیر کے بعد ان کے خاص ساتھیوں اور بھائیوں سید مصیب رضا شاہ ملک عامر عباس نتھوکا اور دیگر نے افتتاح کیا تھا جبکہ اب اسد عباس نتھوکہ نے شجرکاری کی.ملک اسد عباس نتھوکا نے یونین کونسل دفتر جوڑا کلاں کی نئی عمارت اپنی جیب سے تعمیر کروانے کا اعلان کیا
کچھ لوگ ہیں احساس میں جلتے ہوئے لوگ
یہ زمیں زاد نہ ہوتے تو فرشتے ہوتے
دریں اثناءجوڑاکلاں کی معروف تعلیمی اور سماجی شخصیت ملک حاجی ظہور حسین جوڑا اور دیگر نے ملک اسد عباس نتھوکہ کو علاقہ تھل و کدھی والوں کے لئے سرمایہء افتخار قراردیا ہے انہوں نی بتایا کہ جو اجتماعی اور انفرادی فلاحی کام ملک اسد عباس نتھوکہ کر رہے ہیں ان کی فہرست طویل ہے عوام و خاص سب لوگ ان کے لئے دعا گو ہیں. ملک حاجی ظہورحسین جوڑا نے مزید بتایا ہے فخر تھل کدھی ملک اسد عباس نتھوکہ نےامام بارگاہ جوڑا کلاں کی تعمیر تقریبا ایک کروڑ مولانا صاحب کی رہائش کے لیے گھر پندرہ لاکھ عید گاہ جوڑا کلاں کی تعمیر آٹھ ایکڑ قبرستان جوڑا کلاں کی چار دیواری دو گیٹ دفتر 1122کی تعمیر کاکا میں دو قبرستانوں میں دو جنازہ گاہوں کی تعمیر کاکا میں دربار سید خادم حسین شاہ کی چار دیواری کی تعمیر لغاری میں مسجد کی تعمیر اوبھل میں مسجد وامام بارگاہ کی تعمیر سینکڑوں کی تعداد میں سلائی مشینوں کی تقسیم رمضان شریف میں ایک ہزار گھرانوں میں راشن کی تقسیم کئی بچیوں کی شادی کے لیے جہیز طالب علموں کی مالی معاونت علاقے کے بے روزگار لوگوں کی مالی امداد اور کئی دیگر رفاعی کام مکمل ہو چکے ہیں مزید یونین کونسل جوڑا کلاں کے دفتر کی تعمیر امام بارگاہ جوڑا کلاں کےلئے دروازے مین گیٹ باتھ اور سولر کنورٹر کا اعلان اور کافی لوگوں کو کاروبار بنا کر دینے کا اعلان کیا ہے۔ دعا ہےکہ اللّٰہ تعالٰی ملک اسد عباس نتھوکہ کو لمبی اور صحت والی زندگی دے اور رزق میں برکت عطا فرمائے .