خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)پاکستان سنی تحریک خوشاب کا ایک اھم اجلاس ضلعی جنرل سیکرٹری ملک قدیر عباس منعقد ھوا،جس میں علماےء کرام،کارکنان اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے ضلعی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ مملکت
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)پاکستان سنی تحریک خوشاب کا ایک اھم اجلاس ضلعی جنرل سیکرٹری ملک قدیر عباس منعقد ھوا،جس میں علماےء کرام،کارکنان اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے ضلعی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ مملکت خدادا پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی و فلاحی ریاست بنا کر ھی دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ءپاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے ہمیں من حیث القوم اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔ دوران اجلاس کثرت رائے سے قاری غلام مصطفیٰ شاکر کو سٹی صدر،سٹی نائب صدر ڈاکٹر عبدالغفار،جنرل سیکرٹری حاجی توفیق الٰہی پریس سیکرٹری محمد شہر یار جبکہ سٹی رابطہ کمیٹی میں شیخ اظہر محمود،حاجی عمران،محمد کاشف اور شیخ محمد اسماعیل کو شامل کیا گیا۔