خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب ملک عبدالرحمان کی ہدایت پر پٹرولنگ پوسٹ منگوال کے انچارج سب انسپکٹر محمد عمران نے روڈ سیفٹی اور پوسٹ پر قائم خدمت مرکز کے متعلق سیمینار کیا ۔ جس
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب ملک عبدالرحمان کی ہدایت پر پٹرولنگ پوسٹ منگوال کے انچارج سب انسپکٹر محمد عمران نے روڈ سیفٹی اور پوسٹ پر قائم خدمت مرکز کے متعلق سیمینار کیا ۔ جس میں اہل علاقہ کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر انچارج پٹرولنگ پوسٹ سب انسپکٹر محمد عمران نے لوگوں کو خدمت مرکز اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی دی اور پمفلنٹ بھی تقسیم کئے. دریں اثناء عوامی سماجی حلقوں نے پٹرولنگ پولیس ضلع خوشاب کی طرف سے عوامی آگاہی کے لیے ان اقدامات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوءے انہیں ڈی ایس پی ملک عبدالرحمان کی بہترین انتظامی صلاحیتوں کا مظہر قرار دیا ہے ۔