October 28, 2026

فیصل آباد۔المصطفے فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست اعلے حضرت علامہ پیر محمد اشرف شاد ترابی بانی مہتم اعلی جامعہ نعمان بن ثابت گزشتہ روز عمرہ شریف اور مدینہ شریف میں روضہ مبارک آقاومولا حضرت محمد مصطفے ﷺ کی زیارت سے واپس تشریف لائے۔انہیں مبارک باد پیش کرنے کے لیے المصطفی فاؤنڈیشن کی مرکزی

IMG-20241012-WA0128

فیصل آباد۔المصطفے فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست اعلے حضرت علامہ پیر محمد اشرف شاد ترابی بانی مہتم اعلی جامعہ نعمان بن ثابت گزشتہ روز عمرہ شریف اور مدینہ شریف میں روضہ مبارک آقاومولا حضرت محمد مصطفے ﷺ کی زیارت سے واپس تشریف لائے۔انہیں مبارک باد پیش کرنے کے لیے المصطفی فاؤنڈیشن کی مرکزی قیادت ڈاکٹر خالد حسین شہزاد۔رانا محمد نوید خاں۔ڈاکٹر غلام حسین زاہد نے ان سے ملاقات کی اور مبارک سفر سے واپسی پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر عالم اسلام کےلیے خاص طور پر پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور کشمیر فلسطین کی آزادی اور مرحومین کے لیے خصوصی دعا کی گی۔حضرت علامہ پیر محمد اشرف شاد ترابی نے کہا کہ موجودہ افراتفری کے دور میں حاضری مکہ شریف اور مدینہ شریف بڑی سعادت کی بات ھے اور یہ صرف اللہ تعالی کے فضل سے ھی ممکن ھے۔