October 28, 2026

لٹن روڈ کے علاقہ میں گن پوائنٹ 85 لاکھ روپے چھیننے کی واردات کا ڈراپ سین. کاروباری شہری شیخ شاہد کا ڈرائیور شفیق ہی ملزم نکلا

IMG-20241012-WA0021(1)

لٹن روڈ کے علاقہ میں گن پوائنٹ 85 لاکھ روپے چھیننے کی واردات کا ڈراپ سین.
کاروباری شہری شیخ شاہد کا ڈرائیور شفیق ہی ملزم نکلا
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے اس بڑی واردات کا نوٹس لیا تھااور فوری طور پر ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ لٹن روڈ عاطف ریاض نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم شفیق کو گرفتار کر کے 85 لاکھ رقم برآمد کر مدعی کے سپرد کردی.
شیخ شاہد نے اپنے ڈرائیور شفیق اورگن مین کو کاروباری لین دین کی رقم 85 لاکھ روپے لینے کے لئے بھیجا تھا،
ملزم شفیق رقم وصول کرنے کے بعد راستے میں گاڑی چھوڑ کر رقم لے کر فرار ہو گیا،
ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا،
ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہیں مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی،
عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر،
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان