October 28, 2026

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کا ضلع خیبر میں امن جرگے کی جگہ کا دورہ۔

20241011_150602

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کا ضلع خیبر میں امن جرگے کی جگہ کا دورہ۔

جرگے کے انعقاد کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ۔ صوبائی حکومت کے نمائندے، متعلقہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے حکام اور پولیس کے متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ متعلقہ حکام کی طرف سے وزیر اعلی کو جرگے کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے بریفنگ۔

وزیر اعلی کی انتظامیہ کو جرگے کے درکار تمام سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی، جرگے کے شراکاء کے لئے پانی، عارضی واشرومز، روشنی، میڈیکل کیمپس سمیت دیگر بنیادی ضروریات کا انتظام کیا جائے، جرگے کے شراکاء کے لئے فوری طور پر پانج ہزار کمبل فراہم کئے جائیں،

جرگے میں شریک لوگوں نے وزیر اعلی کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور وزیر اعلی کے گرد جمع ہوگئے۔ نوجوانوں نے وزیر اعلی کے ساتھ سیلفیاں بنائیں اور وزیر اعلی زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر ملک میں امن کے لے دعائیں بھی کی گئیں۔