وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے ریونیو افسران کو سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولی اور بورڈ آف ریونیو کے انیشٹوز پر تیزی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آبیانہ، میوٹیشن فیس، ایف بی آر زرعی انکم ٹیکس ریکوری، سٹیمپ ڈیوٹی،
وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے ریونیو افسران کو سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولی اور بورڈ آف ریونیو کے انیشٹوز پر تیزی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آبیانہ، میوٹیشن فیس، ایف بی آر زرعی انکم ٹیکس ریکوری، سٹیمپ ڈیوٹی، کنڈونیشن فیس، انتقالات اور دیگر ریونیو واجبات کی وصولی کی جائے نادہندگان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائیاں کی جائیں ریونیو ٹارگٹ کے حصول کیلئے افسران فیلڈ میں نکلیں اور عملہ ریونیوکی رہنمائی کریں اس کے علاوہ سرکاری اراضی کی لیز کیلئے اقدامات کو تیز کیا جائے اس حوالے سے ریونیو افسران کی ناقص کارکردگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے ان خیالات کا اظہار ریونیو ریکوری اور بورڈ آف ریونیو کے اقدامات پر عملدرآمد بارے کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس میں کیا اجلاس میں بورڈ آف ریونیو پنجاب کے ”پلس پراجیکٹ”بارے شرکاء کو ونڈہ جات،اراضی کھاتہ جات کی تقسیم بارے آگاہی، پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ(پلس) اور دیگر بورڈ آف ریونیو کے اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو کے انیشٹوز کے ثمرات نچلی سطح پر شہریوں تک پہنچنے چاہئیں کیونکہ عوام کو بہترین ریونیو سروسز فراہمی ترجیح ہے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری، اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول، اسسٹنٹ کمشنر میلسی خلیل احمد،اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا فاروق احمد اور دیگر ریونیو افسران موجود تھے