October 28, 2026

وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے ماڈل بازار وہاڑی کا دورہ کیا منیجر ماڈل بازار نے ری سٹکچرنگ کے کام بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے ماڈل بازار کی ری سٹکچرنگ کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈل بازار وہاڑی کا نقشہ تبدیل کرنے کا کاروباری سرگرمیوں کیلئے فعال

IMG-20241011-WA0251

وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے ماڈل بازار وہاڑی کا دورہ کیا منیجر ماڈل بازار نے ری سٹکچرنگ کے کام بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے ماڈل بازار کی ری سٹکچرنگ کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈل بازار وہاڑی کا نقشہ تبدیل کرنے کا کاروباری سرگرمیوں کیلئے فعال بنانا ہے ماڈل بازار کے پرانے نقشہ کی وجہ سے کاروباری حضرات میں عدم دلچسپی پائی جاتی تھی اس لئے ضرورت کے مطابق ماڈل بازار کی ری سٹکچرنگ کو تبدیل کیا جا رہا ہے تا کہ عام لوگوں کی رسائی بھی آسانی ہو۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ ماڈل بازار میں 66دکانیں بنائی جائیں گی اور اس کی چھت کو ٹن زائل فیبرک کے ذریعے بنایا جائے گا جس سے 10ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کم ہو گا اور ایک بہترین ماحول میسر ہو گا. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول بھی موجود تھیں