بہاولنگر (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر نور الامین مینگل ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور ڈاکٹر ذیشان حنیف ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ڈپٹی کمشنر/کنٹرولر سول ڈیفنس ذوالفقار احمد بھون کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر قانونی ایل پی جی گیس کی ری فلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے
بہاولنگر (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر نور الامین مینگل ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور ڈاکٹر ذیشان حنیف ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ڈپٹی کمشنر/کنٹرولر سول ڈیفنس ذوالفقار احمد بھون کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر قانونی ایل پی جی گیس کی ری فلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے سول ڈیفنس افیسر ارشد سندھو نے بہاولنگر میں موجود غیر قانونی ایل پی جی گیس کے خلاف کاروائی کی اس سلسلے میں مختلف ایجنسیوں کو چیک کیا گیا جس میں سے ایجنسیز غیر قانونی طور پر کام کرتے ہوئے پائی گئی جس پر انکے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 2 کے خلاف ایف ائی ار درج کروا دی گئی ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ارشد سندھو سول ڈیفنس افیسر نے مختلف ایل پی جی ایجنسیوں کے دورے کر کے آگ سے بچاؤ کے آلات کا معائنہ کیا سیفٹی آلات کی کمی اور آلات صحیح کام نہ کرنے پر ایک ایل پی جی ایجنسی کو سیل کیا جبکہ مختلف مالکان پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ آئیندہ کےلئے محتاط رہنے کی ہدایت کی۔