October 28, 2026

جھنگ (محمد ناصر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی عدم توجہی کے باعث پیور فوڈ ایکٹ قوانین کی خلاف ورزی جاری ضلع جھنگ میں سینکڑوں مقامات پر کھلے عام آلودگی میں کھانے پینے کی اشیا کی فروخت کاسلسلہ رک نہ سکا گندگی کے ڈھیر گردوغبار میں ہوٹلوں بیکریوں سویٹس شاپس

20241008_150654

جھنگ (محمد ناصر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی عدم توجہی کے باعث پیور فوڈ ایکٹ قوانین کی خلاف ورزی جاری ضلع جھنگ میں سینکڑوں مقامات پر کھلے عام آلودگی میں کھانے پینے کی اشیا کی فروخت کاسلسلہ رک نہ سکا گندگی کے ڈھیر گردوغبار میں ہوٹلوں بیکریوں سویٹس شاپس اوراڈوں میں کھانے پینے کی اشیا کی تیاری اور فروخت جاری ہے گندی اور مضر صحت کھانے اور اشیا خورونوش استعمال کرنے سے شہری مہلک امراض کا شکار ہونے لگے گلے سانس دمہ جگر،پیٹ ہیپاٹائٹس اور دیگر خطرناک امراض کی شرح میں اضافہ ہونے لگا شادی بیاہ میں تقسیم ہونے والی مٹھائیوں اور بیکریوں میں غیر معیاری خام مال سے تیار ہونیوالے فروٹ کریم کیکس بسکٹ خطائیاں اور دیگر اشیا کے ذریعے شہریوں میں خطرناک بیماریاں فروخت کی جارہی ہیں عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ڈی جی فوڈ اتھارٹی ڈپٹی کمشنر جھنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے