جھنگ (محمد ناصر ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نااہلی کے باعث شہر اور گردونواح میں ملاوٹ شدہ اشیا سرعام بکنے لگی ہیں اور شہری مختلف بیماریوں میں مبتلاہورہے ہیں تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں شہید روڈ کوٹ روڈ ریلبازار جھنگ بازار نیو سبزی منڈی روڈ سرکلر روڈ اورگردونواح میں فوڈ اتھارٹی کی عدم
جھنگ (محمد ناصر ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نااہلی کے باعث شہر اور گردونواح میں ملاوٹ شدہ اشیا سرعام بکنے لگی ہیں اور شہری مختلف بیماریوں میں مبتلاہورہے ہیں تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں شہید روڈ کوٹ روڈ ریلبازار جھنگ بازار نیو سبزی منڈی روڈ سرکلر روڈ اورگردونواح میں فوڈ اتھارٹی کی عدم دلچسپی کے باعث مارکیٹوں اور دکانوں پر ملاوٹ شدہ دودھ چائے کی پتی پانی ملا گوشت پانی کی بوتلیں سرخ مرچ ہلدی گرم مصالحے غیر معیاری آٹا مردار چکن سمیت سینکڑوں اشیاء کی فروخت جارہی ہے اورشہری بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر ملاوٹ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کامطالبہ کیا ہے