November 21, 2026

روھڑی نماہندہ سلمان ملک لوکو شیڈ چیمبر کے وفد کی رکنِ قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ سے ملاقات، کاروباری مسائل اور سکھر کی معاشی ترقی پر تبادلۂ خیال

IMG-20261121-WA2098(1)

روھڑی نماہندہ سلمان ملک لوکو شیڈ چیمبر کے وفد کی رکنِ قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ سے ملاقات، کاروباری مسائل اور سکھر کی معاشی ترقی پر تبادلۂ خیال

خبر کے مطابق سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد یعقوب ملک کی قیادت میں ایک وفد نے رکنِ قومی اسمبلی جناب سید خورشید احمد شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔وفد میں سینئر نائب صدر عبدالمجید قریشی، نائب صدر شہزاد شیوانی، سابق صدور انجینئر عبدالفتاح شیخ اور عامر علی خان غوری، سینئر اراکین عبدالعزیز شیوانی، اعجاز علی بلوچ، فیاض خلجی اور تاجر تنظیم کے رہنما عبدالرحمٰن مینگل شامل تھے۔ملاقات کے دوران سکھر چیمبر کی جانب سے کاروباری برادری کو درپیش اہم مسائل، ان کے حل کے لیے قابلِ عمل تجاویز اور سکھر کی معاشی و تجارتی ترقی کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفد نے بالخصوص کاروباری طبقے کو درپیش مشکلات کے ازالے، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور شہر میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔
جناب سید خورشید احمد شاہ نے وفد کے مؤقف کو توجہ سے سنا اور کاروباری برادری کے مسائل کے حل اور سکھر کی ترقی کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر وفد نے جناب سید خورشید شاہ کو سکھر چیمبر کے دورے کی دعوت دی جس پر انہوں نے جلد ہی دورہ کرنے کا یقین دلایا۔