November 21, 2026

روھڑی نماہندہ(سلمان ملک لوکو شیڈ )ون ویلنگ کے دوران خطرناک کرتب دکھانے والوں کے خلاف

IMG-20261121-WA2090

روھڑی نماہندہ(سلمان ملک لوکو شیڈ )ون ویلنگ کے دوران خطرناک کرتب دکھانے والوں کے خلاف سکھر پولیس کی کارروائی، 04 ملزمان گرفتار، موٹر سائیکلیں تحویل میں لے کر مقدمہ درج، خبر کے مطابق ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری PSP,QPM کی ہدایات پر سکھر پولیس کی جانب سے ون ویلنگ اور خطرناک موٹر سائیکل ریسنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او تھانہ آباد نے اپنی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ اور خطرناک کرتب دکھانے والے 04 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں عامر علی میرانی، مولا بخش بلوچ، فیضان کمبوہ اور عبدالروف راجپوت شامل ہیں،کارروائی کے دوران ون ویلنگ میں استعمال ہونے والی 03 موٹر سائیکلیں بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیں، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،دوسری جانب ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں ون ویلنگ، خطرناک کرتب اور موٹر سائیکل ریسنگ جیسے جان لیوا عوامل سے دور رکھیں،ون ویلنگ اور غیر قانونی ریسنگ کے باعث متعدد نوجوان اپنی قیمتی جانیں گنوا چکے ہیں۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، لہٰذا اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔