سکھر (بیورو رپورٹ سید نصیر حسین زیدی) ریجنل ڈویژنل سکھر شہاب الدین انڈڑ نے کہا ہے کہ آٹھویں اور
سکھر (بیورو رپورٹ سید نصیر حسین زیدی) ریجنل ڈویژنل سکھر شہاب الدین انڈڑ نے کہا ہے کہ آٹھویں اور نویں جماعت کے طلبہ کے بوگس سرٹیفکیٹس بنانا نہ صرف تعلیمی نظام کے ساتھ سنگین ناانصافی ہے بلکہ معصوم بچوں کے مستقبل کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے، ایسے غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات کسی صورت قابل قبول نہیں، کیونکہ بچوں کی تعلیم اور مستقبل کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، بیان میں واضح کیا کہ بوگس سرٹیفکیٹس کے اجرا میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تاکہ تعلیمی نظام میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور اس قسم کے غیر قانونی عمل کا سدباب ہو، بچوں کے مستقبل سے کھیلنے والے افراد کو قانون اور محکمہ جاتی ضابطوں کے مطابق جوابدہ ہونا پڑے گا، شہاب الدین انڈڑ نے مزید کہا کہ تمام اسکولوں کو اپنے فنڈز فراہم کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے تعلیمی اداروں میں فرنیچر، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں، اسکولوں کے پرنسپل اور انتظامی عملے کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کریں، اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے نظام میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، اب جن اسکولوں میں خستہ حالی، سہولیات کی کمی یا دیگر انتظامی مسائل سامنے آئیں گے، ان کے حل کے لیے متعلقہ اسکول انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا،ریجنل ڈویژنل سکھر شہاب الدین انڈڑ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط، شفافیت اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے، تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ محفوظ اور بہتر مستقبل فراہم کیا جا سکے۔