November 21, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی تھانہ اے سیکشن کی حدود سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والہ 13 سالہ حسان میمن کو باحفاظت برآمد کر کہ والد کہ حوالے کردیا گیا

IMG-20261121-WA2113

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
تھانہ اے سیکشن کی حدود سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والہ 13 سالہ حسان میمن کو باحفاظت برآمد کر کہ والد کہ حوالے کردیا گیا

ترجمان سکھر پولیس کے مطابق بچے کے والد عرفان علی میمن نے تھانہ اے سیکشن پہنچ کر اپنے 13 سالہ بیٹے کی گمشدہ ہونے کی رپورٹ درج کروائی جس پر ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری PSP,QPM نے نوٹس لیتے ہوئے بچے کی تلاش اور بروقت برآمدگی کے احکامات جاری کیےاحکامات کی روشنی میں پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں گمشدہ بچے کی تلاش اور برآمدگی کا سلسلہ شروع کردیا جس پر ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن نے موثر حکمت عملی کے بدولت بروقت کاروائی کرتے ہوئے گمشدہ بچہ حسان میمن کو باحفاظت برآمد کرلیا گیا۔ورثاء کی جانب سے پولیس کی بروقت کاروائی اور بچے کی باحفاظت برآمدگی پہ بلخصوص ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔