بیو رو چیف و ہا ڑ ی میلسی ہسپتال میں جدید ٹیکنالوجی کی نئی ایکسرے مشین نصب، مریضوں کے لیے مقامی سطح پر جدید تشخیصی سہولت میسر آ گئی
بیو رو چیف و ہا ڑ ی میلسی ہسپتال میں جدید ٹیکنالوجی کی نئی ایکسرے مشین نصب، مریضوں کے لیے مقامی سطح پر جدید تشخیصی سہولت میسر آ گئی
ایم ایس ڈاکٹر وسیم ناز کی کوششیں کامیاب، مریضوں کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفت۔
تحصیل میلسی کے عوام کے لیے ایک خوشخبری سامنے آئی ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی میں جدید ٹیکنالوجی کی نئی ایکسرے مشین نصب کر دی گئی ہے، جس سے مریضوں کو مقامی سطح پر جدید تشخیصی سہولیات میسر آئیں گی۔
ایم ایس ڈاکٹر وسیم ناز کی مسلسل جدوجہد اور خصوصی کاوشوں کے ساتھ محترم سی ای او ڈی ایچ اے وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی کے باہمی تعاون سے ہسپتال میں جدید ایکسرے مشین کی تنصیب ممکن ہوئی ہے۔
اس اہم اقدام سے میلسی اور گردونواح کے مریضوں کو اب ایکسرے کے لیے دوسرے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا، بلکہ وہ اپنے ہی شہر میں جدید سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔
ایم ایس ڈاکٹر وسیم ناز کی خدمات کو عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر وسیم ناز ہسپتال کی بہتری، معیاری علاج اور مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
عوامی حلقوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید مشینری کی تنصیب سے نہ صرف مریضوں کو بروقت تشخیص کی سہولت میسر آئے گی بلکہ ان کے قیمتی وقت اور اخراجات کی بھی بچت ہوگی۔
شہریوں نے ایم ایس ڈاکٹر وسیم ناز، سی ای او ڈی ایچ اے وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ میلسی ہسپتال میں اسی طرح صحت کی مزید جدید سہولیات کا اضافہ ہوتا رہے گا، تاکہ عوام کو اپنے شہر میں ہی بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
عوامی حلقوں کی جانب سے ایم ایس ڈاکٹر وسیم ناز کی کاوشوں کو خراجِ تحسین۔