عادل راجہ، صابر شاکر، وجاہت سعید اور معید پیر زادہ سمیت 6 صحافیوں کی جائیدادیں ضبط اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے تحریری احکامات جاری کردیے
انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ملزمان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد قرق کرنے کا حکم،
چیئرمین نادرا کو ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت
انسداد دہشتگردی عدالت کا اشتہاری ملزمان کے نائیکوپ بھی بلاک کرنے کا حکم،
ڈی جی ایف آئی اے کو اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم،
عدالت نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ 15 دن میں طلب کرلی
ملزمان کیخلاف استغاثہ کے گواہان کے بیانات قلمبند
انسداد دہشتگردی عدالت کی دس جولائی تک تمام متعلقہ محکموں کو عملدرآمد رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت