نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن کی ہندو کمیونٹی کے وفد
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن کی ہندو کمیونٹی کے وفد سے ملاقات، دیوالی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا*
ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد، فیصل بشیر میمن نے رینج کے تینوں اضلاع کے ایس ایس پیز کے ھمراھ رینج آفس ایس بی اے میں ہندو کمیونٹی کے چیئرمین اور ان کے وفد سے ایک اہم اور خوشگوار ملاقات کی۔ یہ خصوصی اجلاس ہندو برادری کے آئندہ مذہبی تہوار ‘دیوالی’ کے حوالے سے منعقد کیا گیا۔ملاقات کے دوران ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے ہندو کمیونٹی کے نمائندوں کو دیوالی کی دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے وفد کو مکمل یقین دہانی کرائی کہ دیوالی کے پرمسرت موقع پر ہندو برادری کے مندروں، کالونیوں اور دیگر تمام تقریبات کی فول پروف سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اقلیتوں کو اپنے مذہبی تہوار مکمل امن اور تحفظ کے ساتھ منانے کا پورا حق حاصل ہے اور پولیس انتظامیہ اس کے لیے ہمہ وقت مستعد ہے۔
اس موقع پر باہمی بھائی چارے اور بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک بہترین اور خوبصورت مثال پیش کرتے ہوئے ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن اور ہندو کمیونٹی کے وفد نے مل کر دیوالی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا۔
ہندو کمیونٹی کے چیئرمین اور وفد کے دیگر اراکین نے ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن کے اس احسن اقدام، نیک تمناؤں اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کی یقین دہانی پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔