November 4, 2026

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر و چیئرمین حلال احمر ریڈ کریسنٹ سوسائٹی شہید

IMG-20261103-WA0254

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ڈپٹی کمشنر و چیئرمین حلال احمر ریڈ کریسنٹ سوسائٹی شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اور ترک ریڈ کریسنٹ کی جانب سے 30 مستحق خاندانوں میں مویشی تقسیم کی۔ڈپٹی کمشنر و چیئرمین حلال احمر ریڈ کریسنٹ سوسائٹی شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی، ترک ریڈ کریسنٹ کے انچارج کن سینر (Kan Saner)، سیکریٹری حلال احمر ریڈ کریسنٹ کنور وسیم اور محمد سالم زرداری نے نواب شاہ میں پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اور ترک ریڈ کریسنٹ کے تعاون سے 30 مستحق خواتین میں مویشی تقسیم کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی جانب سے ترک ریڈ کریسنٹ کے تعاون سے ضلع شہید بینظیرآباد کے دو تحصیلوں میں قدرتی آفات سے متاثر ہونے کے خدشات اور کم آمدنی کے باعث مشکلات کا شکار مستحق خاندانوں کی معاشی بحالی کے لیے مویشی تقسیم کی گئی ہے جس سے مستحقین میں مویشی فراہم کرکے انہیں روزگار کے مواقع اور معاشی خودکفالت کی جانب گامزن کرنے کی کوشش ہےانہوں نے مزید بتایا کہ اس پروگرام کے ذریعے مستحق خاندانوں کو ایسا ذریعہ معاش فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس سے وہ مستقبل میں اپنی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ اپنے خاندانوں کی کفالت بھی بہتر انداز میں کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مویشی دیہی علاقوں میں آمدن، گھریلو ضروریات اور معاشی استحکام کا ایک اہم ذریعہ ہیں، اس لیے اس نوعیت کے اقدامات مستحق افراد کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے اے ڈی ریسپانس مشرف حسین نے بتایا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اور ترک ریڈ کریسنٹ کی جانب سے 30 مستحق خواتین میں مویشی تقسیم کی گئی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ تنظیم کی جانب سے مستحقین کی نشاندہی، رجسٹریشن، جانچ پڑتال اور تصدیق کے بعد 30 انتہائی مستحق افراد کو مویشیوں کی فراہمی کے لیے منتخب کیا گیا تھا جس کے تحت آج 30 مستحق خواتین میں مویشی تقسیم کی گئی ہے اس اقدام کا بنیادی مقصد کمزور معاشی حالات سے دوچار خاندانوں کے ذرائع آمدن کو بہتر بنانا، ان کے روزگار کو بحال کرنے میں مدد دینا اور انہیں معاشی طور پر مستحکم بنانا ہے۔ اس موقع پر محکمہ لائیو اسٹاک شہید بینظیرآباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر اعجاز حسین لغاری کی جانب سے مویشی کو بچاؤ کی ویکسین بھی لگائی گئی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر اعجاز حسین لغاری، ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری پروڈکشن ڈاکٹر طارق نورانی، شیر باز مری، پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اور ترک ریڈ کریسنٹ کے نمائندے اور دیگر موجود تھے۔