جوڑاکلاں (راجہ نورالہی عاطف سے) ٹھٹھی کالک بھن جوڑاکلاں میں روایتی لمبی کھیڈ کبڈی کے ایک شاندار
جوڑاکلاں (راجہ نورالہی عاطف سے) ٹھٹھی کالک بھن جوڑاکلاں میں روایتی لمبی کھیڈ کبڈی کے ایک شاندار مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کبڈی کے نامور کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ مقابلے کے دوران پہلوانوں نے اپنی جسمانی قوت، مہارت اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، جبکہ شائقین نے دلچسپ مقابلوں سے بھرپور لطف اٹھایا۔
کبڈی مقابلے میں پہلی پوزیشن اور فسٹ ونر کا اعزاز اظہر عباس جھجھ سکنہ مبھارے خان، ساہیوال نے حاصل کیا، دوسری پوزیشن کا انعام مظہر دھون آف نورپور تھل نے اپنے نام کیا، جبکہ تیسری پوزیشن ملک آصف نتھوکہ حویلی نتھوکہ نے حاصل کی۔
اس موقع پر سوشل ورکرز ملک محمد عمران جوڑا، ملک غلام عباس شاہین جوڑا اور ملک محمد رمضان ہیدھن مہمانانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور روایتی دیہی کھیلوں کے فروغ کے لیے اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
اس شاندار کبڈی ایونٹ کے منتظمین میں ملک عباس شیر جوڑا، زوار ملک، ظفر اقبال جوڑا اور ملک نسیم عباس جوڑا شامل تھے، جن کی کاوشوں سے یہ کھیلوں کی سرگرمی کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔
اہلِ علاقہ اور شائقینِ کبڈی نے مقابلے کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ کبڈی پنجاب کی ثقافت اور دیہی روایات کا اہم حصہ ہے۔ ایسے مقابلوں سے نہ صرف نوجوانوں میں کھیلوں کا شوق فروغ پاتا ہے بلکہ صحت مند سرگرمیوں، باہمی محبت، بھائی چارے اور علاقائی ثقافت کو بھی تقویت ملتی ہے۔