بہاولنگرہارون آباد میں یومِ سیاہ کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا، ضلعی سطح اور تحصیلوں میں
بہاولنگرہارون آباد میں یومِ سیاہ کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا، ضلعی سطح اور تحصیلوں میں سیمینارز، واکس اور تقریبات کا انعقادکشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی، تعلیمی اداروں میں خصوصی سیمینارز، بینرز اور اسٹیمرز کے ذریعے کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کیا گیابہاولنگر() ملک بھر کی طرح ضلع بہاولنگر میں بھی یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ضلعی سطح اور ضلع کی تمام تحصیلوں میں مختلف تقریبات، سیمینارز، یکجہتی واکس اور آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ، تحصیل انتظامیہ، محکمہ تعلیم اور دیگر متعلقہ سرکاری محکموں کے زیرِ اہتمام سرکاری دفاتر، سکولوں اور کالجز میں خصوصی پروگرام منعقد کیے گئے، جن کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا تھا۔
تقریبات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ تعلیم کے افسران، متعلقہ محکموں کے نمائندگان، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور دیگر شرکاء نے شرکت کی۔ مختلف مقامات پر منعقدہ سیمینارز اور واکس کے دوران کشمیر کی صورتحال، کشمیری عوام کی جدوجہد اور ان کے بنیادی حقوق کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے منعقدہ سرگرمیوں کے دوران بینرز اور اسٹیمرز آویزاں کیے گئے، جن کے ذریعے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا پیغام عام کیا گیا۔ ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں خصوصی سیمینارز کا اہتمام کیا گیا، جہاں طلبہ و طالبات اور مقررین نے مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر، کشمیری عوام کی مشکلات اور مسئلے کے پرامن حل کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ سرگرمیوں میں سرکاری افسران اور ملازمین نے بھی شرکت کی اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ سکولوں اور کالجز میں منعقدہ پروگراموں کے ذریعے نئی نسل کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے اور انسانی حقوق کی اہمیت اجاگر کرنے پر توجہ دی گئی۔
اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور بنیادی حقوق کی حمایت جاری رکھی جائے گی اور مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے عالمی برادری کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی ضرورت ہے۔
یومِ سیاہ کشمیر کے سلسلے میں ضلع بہاولنگر کی سطح پر منعقد ہونے والی یہ سرگرمیاں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی، ان کے حقوق کے لیے حمایت اور مسئلہ کشمیر کے بارے میں عوامی شعور اجاگر کرنے کی کوششوں کا حصہ تھیں۔