سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا نہ لاہین ۔جوز)سکھر پولیس نے منشیات، گٹکا و چھالیہ
سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا نہ لاہین ۔جوز)سکھر پولیس نے منشیات، گٹکا و چھالیہ فروشی اور جوئے کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف مقامات سے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے گٹکا، آکڑا پرچی بکس، نقد رقم، شراب کی بوتلیں اور چرس برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری PSP، QPM کی جانب سے سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جن پر ایس ڈی پی او سٹی سہیل احمد سومرو کی سربراہی میں سٹی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔تھانہ سی سیکشن پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے گٹکا فروشی اور جوئے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ایاز علی سولنگی کے قبضے سے ایک پیکٹ آداب گٹکا چھالیہ برآمد کیا گیا، جبکہ خفیہ اطلاع پر آکڑا پرچی اڈے پر چھاپہ مار کر ملزمان حبیب چوہان اور اختر اعوان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے آکڑا پرچی بکس اور نقد رقم برآمد ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف گٹکا اور جوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے۔تھانہ سی سیکشن میں گٹکا فروشی کے الزام میں ایف آئی آر نمبر 348/2026 بجرم دفعہ 8 SMMMG Act جبکہ جوئے کے الزام میں ایف آئی آر نمبر 349/2026 بجرم دفعات 294-A، 294-B اور 5-G Act کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔دوسری جانب تھانہ اے سیکشن پولیس نے بھی مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے گٹکا چھالیہ اور شراب رکھنے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم محمد سلیمان شیخ کے قبضے سے آداب گٹکا چھالیہ کے 3 پیکٹ، جبکہ ملزم الطاف میرانی کے قبضے سے شراب کی 4 بوتلیں برآمد ہوئیں۔ دونوں ملزمان کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔تھانہ اے سیکشن میں گٹکا فروشی کے الزام میں ایف آئی آر نمبر 332/2026 بجرم دفعہ 8 SMMMG Act جبکہ شراب برآمدگی کے معاملے پر ایف آئی آر نمبر 333/2026 بجرم دفعہ 3/4 PEHO کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔اسی طرح تھانہ بی سیکشن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم امجد نوناری کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 200 گرام چرس برآمد ہوئی، جس پر ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 193/2026 بجرم دفعہ 9(1)A SNCS کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات، گٹکا و چھالیہ فروشی، جوا اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی، جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔