*کراچی پریس کلب کا ایک اور عظیم سنگ میل مکمل ہوا* *کراچی پریس کلب کا سالانہ فیملی گالا*
*کراچی پریس کلب کا ایک اور عظیم سنگ میل مکمل ہوا*
*کراچی پریس کلب کا سالانہ فیملی گالا*
کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) اراکین کراچی پریس کلب کے اہل خانہ کی تفریح اور ذہنی آسودگی کے لیے شاندار سرگرمی بحیثیت مجموعی بہترین ذریعہ ثابت ہوئی۔ صدر فاضل جمیلی اور سیکرٹری محمد اسلم خان کی سرکردگی میں مجلس عاملہ نے کارہائے نمایاں انجام دیے۔ مرکزی و ذیلی کمیٹیوں اور ان کے معاون اراکین نے کیا خوب ساتھ نبھایا۔ روز اول سے محنت و جاں فشانی سے اپنی نیند اور آرام وسکون کو قربان کر کے اپنے موقر و محترم اراکین اور ان کے خاندان کے قلوب و اذہان کی تسکین وآرام کے لیے صبح و شام ایک کیے۔ کیا خوب تزئین و آرائش، کیا خوب لذت کام و دہن، کیسا خوب صورت ایجنڈا، کھیل و تفریح، ہم نصابی سرگرمیوں کی ترتیب، حسن قرات سے لے کر بزم ادب و سخن اور حوصلہ افزائی اور ستائش کے لمحات اور عکس بندی کا اہتمام رہا۔ مہمانانِ گرامی کی آمد اور حکومتی و سیاسی شخصیات کی دلچسپی، صحت تعلیم اور صحافتی خدمات کا تسلسل اور ڈھیروں خوشیوں کا پیغام۔ اراکینِ پریس کلب کیلئے خوبصورت انعام اسکے ساتھ ڈھیروں تحائف۔ مختلف الانواع و اقسام کے کھانے، پکوان، مشروبات اور بہت کچھ میسر کیا۔ شکریہ کراچی پریس کلب، شکریہ صدر فاضل جمیلی، شکریہ سیکرٹری اسلم خان، شکریہ نصر اللہ چوہدری، شکریہ ریحان احمد چشتی، شکریہ احمد حسن، شکریہ ڈیموکریٹس، شکریہ کے یو جے دستور، شکریہ فاروق سمیع، شکریہ عمران ایوب، شکریہ جاوید مہر، شکریہ فرید عالم اور شکریہ شیما صدیقی سمیت پوری باڈی کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد ھوڑے اور شاباش تمام ٹیم بمع اسٹاف کراچی پریس کلب کا کہ جنھوں نے شب و روز انتھک محنت کرکے ایونٹ کو چار چاند لگایا ۔۔۔!!