October 7, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید۔ نصیر حسین زیدی دعا ان لاہین نیوز)سکھر پریس کلب کے نائب صدر فرید سومرو

IMG-20261007-WA0162

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید۔ نصیر حسین زیدی دعا ان لاہین نیوز)سکھر پریس کلب کے نائب صدر فرید سومرو کو عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس پہنچنے پر پریس کلب میں ساتھی صحافیوں اور دوستوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر سید احقر شاہ، امداد بوزدار، واجد سومرو، زبیر سمیت دیگر ساتھیوں اور دوستوں نے پریس کلب کے دفتر پہنچ کر فرید سومرو کو پھولوں کے ہار پہنائے اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر صحافیوں یار محمد سومرو، ارشاد احمد ڈھنڈن، عمر سومرو، اشفاق احمد کھوسو، اظہر علی ڈایو سمیت دیگر صحافیوں اور دوستوں نے فرید سومرو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کا عمرہ اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں اپنی خاص رحمتوں اور برکتوں سے نوازتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدس سرزمین پر حاضری اور عمرے کی سعادت ہر مسلمان کے لیے ایک عظیم خوش نصیبی اور باعثِ فخر ہے۔فرید سومرو نے اپنے ساتھیوں اور دوستوں کی جانب سے کیے گئے پرتپاک استقبال اور محبت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمرے کے دوران انہوں نے اپنے دوستوں، ساتھیوں، ملک اور قوم کی سلامتی، خوشحالی اور بہتری کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ مقدس مقامات پر حاضری ان کے لیے ایک روحانی اور یادگار تجربہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے تمام ساتھی صحافیوں اور پریس کلب کے اراکین کے لیے بھی خیر، سلامتی، خوشحالی اور کامیابی کی دعائیں کرتے رہے ہیں۔ اس موقع پر موجود صحافیوں اور دوستوں نے بھی فرید سومرو کی عمرہ ادائیگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک بار پھر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔عمرہ کی سعادت حاصل کرکے واپس آنے والے فرید سومرو کے استقبال کے موقع پر سکھر پریس کلب میں خوشگوار اور محبت بھرا ماحول دیکھنے میں آیا، جہاں ساتھی صحافیوں اور دوستوں نے ان کے ساتھ اپنی والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔