بیو رو چیف و ہا ڑ ی این سی پی گاڑیوں پر بحث، قانونی کار ڈیلرز کے مسائل بھی سنے جائیں، جاوید خان میلسی کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر جاوید خان
بیو رو چیف و ہا ڑ ی این سی پی گاڑیوں پر بحث، قانونی کار ڈیلرز کے مسائل بھی سنے جائیں، جاوید خان
میلسی کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر جاوید خان نے کہا ہے کہ سینیٹ میں نان کسٹم پیڈ (این سی پی) گاڑیوں کے معاملات پر توجہ دی جا رہی ہے، تاہم بھاری ٹیکس ادا کرنے والے قانونی کار ڈیلرز کے مسائل کو بھی سنجیدگی سے سنا جائے اور انہیں نظر انداز نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کے بیانات زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔ حکومت تاحال ایسی کوئی واضح اور مؤثر پالیسی سامنے نہیں لا سکی جس سے گاڑیوں کی قیمتوں میں حقیقی کمی ممکن ہو سکے۔
جاوید خان کا کہنا تھا کہ محض قیمتوں میں کمی کے بیانات مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر رہے ہیں، جس سے قانونی کاروبار کرنے والے کار ڈیلرز شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ایسے حالات میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے کے ساتھ ہزاروں خاندانوں کے روزگار کو بھی خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔
انہوں نے حکومت اور سینیٹ سے مطالبہ کیا کہ قانونی کار ڈیلرز کے ٹیکسوں، کاروباری مشکلات اور معاشی تحفظ کے حوالے سے فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گاڑیوں سے متعلق پالیسی سازی میں قانونی کار ڈیلرز کے نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ ایسی پالیسی مرتب کی جا سکے جو ملکی معیشت، کاروباری طبقے اور صارفین کے مفادات کا تحفظ کرے۔
صدر میلسی کار ڈیلرز ایسوسی ایشن جاوید خان نے کہا کہ قانونی کاروبار کرنے والے افراد ملک کے معاشی نظام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، لہٰذا ان کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔