November 29, 2026

خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے) خوشاب سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے ملک عمران بشیر اعوان اور ملک عابد منیر اعوان کے

IMG-20261129-WA0139

خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے) خوشاب سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے ملک عمران بشیر اعوان اور ملک عابد منیر اعوان کے ہمراہ لندن کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے اپنے عزیز ہاشم علی اعوان کے اعزاز میں منعقدہ مختلف ضیافتوں اور پرتکلف تقریبات میں بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے دوستوں، عزیزوں اور میزبان احباب کی جانب سے کی جانے والی شاندار مہمان نوازی پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی محبت، خلوص اور اپنائیت ہمیشہ یاد رہتی ہے۔ لندن کے اس دورے کے دوران دوستوں اور عزیزوں نے جس محبت، گرم جوشی اور فراخ دلی سے ہمارا استقبال کیا اور ہماری میزبانی کی، وہ ہمارے لیے انتہائی قابلِ قدر اور ناقابلِ فراموش ہے۔
انہوں نے خصوصی طور پر چوہدری عابد گجر بھلوال، ملک فہد امیر، ملک سہیل امیر، ملک عمران امیر سبھرال، ملک عاشق اعوان پھلیل، ملک طاہر پدھڑار اور ڈاکٹر عظیم درانی سرگودھا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام احباب نے ہمارے دورۂ لندن کو یادگار بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور بے مثال مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا۔
ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ ان تمام دوستوں اور عزیزوں کی محبت، خلوص اور عزت افزائی پر ہم تہِ دل سے مشکور و ممنون ہیں۔ ایسے محبت بھرے لمحات اور خلوص پر مبنی تعلقات زندگی کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے تمام میزبان احباب، دوستوں اور عزیزوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی محبتوں اور خلوص پر ایک مرتبہ پھر دلی شکریہ ادا کیا۔