بیو رو چیف و ہا ڑ ی **میلسی سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کرم پور میں کریک ڈاؤن، اڑھائی من مضر صحت گوشت برآمد، مقدمہ درج**
بیو رو چیف و ہا ڑ ی **میلسی سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کرم پور میں کریک ڈاؤن، اڑھائی من مضر صحت گوشت برآمد، مقدمہ درج**
پنجاب فوڈ اتھارٹی میلسی کی ٹیم نے کرم پور پولیس کے ہمراہ مضر صحت گوشت کی سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کرم پور کے محلہ قصائیاں والا میں واقع ایک نجی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مارا، جہاں سے اڑھائی من مضر صحت گوشت برآمد کر لیا گیا۔
کارروائی کے دوران ملزم ندیم عباس ولد ملک یاسین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ برآمد ہونے والے مضر صحت گوشت کو تلف کر دیا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق شہریوں کو مضر صحت گوشت کی فراہمی روکنے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔