October 2, 2026

بیو رو چیف و ہا ڑ ی ​”میلسی میں محبتوں، خوشیوں اور انعامات سے سجی ایک ایسی تاریخی شام ڈھلی جس کا سحر ہر دل پر طاری ہو گیا۔ منہا کریم

IMG-20261002-WA0183

بیو رو چیف و ہا ڑ ی ​”میلسی میں محبتوں، خوشیوں اور انعامات سے سجی ایک ایسی تاریخی شام ڈھلی جس کا سحر ہر دل پر طاری ہو گیا۔ منہا کریم ڈسٹری بیوشن کی جانب سے قرعہ اندازی کی ایسی پروقار تقریب منعقد کی گئی، جسے دیکھ کر نہ صرف شرکاء جھوم اٹھے بلکہ نہ آنے والے تاجر بھی حسرت ہی کرتے رہ گئے۔ آئیے دیکھتے ہیں اس شاندار تقریب کی ایک خاص رپورٹ…”
​[(VO)]
​میلسی کی تاریخ میں پہلی بار “منہا کریم” ڈسٹری بیوشن قرعہ اندازی کی ایسی پروقار اور دلوں کو چھو لینے والی تقریب منعقد ہوئی جس نے تجارتی فضاؤں کو خوشگوار بنا دیا۔ ڈسٹری بیوٹر علی قریشی کی شاندار میزبانی اور معروف کمپئیر اعظم فریدی کے سحر انگیز انداز نے محفل پر وجد طاری کر دیا۔
​تقریب کا آغاز حافظ زبیر احمد کی روح پرور تلاوت اور محمد امین سعیدی و آصف چغتہ کی دلکش نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جس نے تقریب میں موجود ہر شخص کا دل معطر کر دیا۔
​پروگرام میں مرکزی تنظیم تاجران کے سرپرستِ اعلیٰ شیخ مسعود ظہیر، طارق عزیز خان، خالد قریشی، حاجی اشرف قریشی اور محمد حسین بھٹو نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ رحیم یار خان سے ایم ڈی محمد عثمان، جی ایم چوہدری صفدر وسیم اور ملتان سے سینیئر سیلز آفیسر ریحان، سول ڈسٹریبیوٹر رانا نعیم اور عبدالرؤوف کی آمد نے محفل کو وقار بخشا۔
​تقریب کا سب سے جذباتی اور یادگار لمحہ تاجروں کے درمیان ہونے والے سنسنی خیز مقابلے اور موقع پر انعامات کی برسات تھی—انعام جیتنے والوں کی خوشی اور ایک دوسرے کو گلے لگانے کے مناظر نے ہال کو تالیوں سے گونجنے پر مجبور کر دیا۔
​یہ پرشکوہ شام اتنی سحر انگیز تھی کہ اس میں شریک نہ ہونے والے تاجر آج بھی حسرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ کاش وہ بھی اس تاریخی شام کا حصہ بن پاتے۔