October 2, 2026

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی ایس ایس پی عمرکوٹ سہائی عزیز تالپور QPM, PSP

IMG-20261002-WA0158

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
ایس ایس پی عمرکوٹ سہائی عزیز تالپور QPM, PSP کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات، گٹکا/مین پوری اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

پتھورو پولیس کی کارروائی:
کرائم نمبر 40/2026 بجرم U/S 25 Sindh Arms Act 2013 کے تحت اللہ ڈنو ولد نور محمد بھٹی، سکنہ محمد اسماعیل بھٹی، تعلقہ سامارو کو گرفتار کیا گیا، جو پہلے ہی کرائم نمبر 36/2026 میں گرفتار ہے۔
دورانِ تفتیش ملزم کی نشاندہی پر 30 بور پسٹل، میگزین اور 03 زندہ گولیاں برآمد کی گئیں۔
پسٹل لائسنس نمبر 42206097919، پسٹل نمبر 3102318۔

سامارو پولیس کی کارروائی:
کرائم نمبر 123/2026 بجرم U/S 4,5,8 Sindh Prohibition of Preparation Manufacturing, Storage, Sale and Use of Gutka and Manpuri Act 2019 کے تحت حق نواز ولد رب ڈنو بھٹی، سکنہ اسحاق بھٹی، تعلقہ سامارو کو گرفتار کرکے 110 ساشے رائل کنگ برآمد کی گئیں۔

ٹالھی پولیس کی کارروائی:
کرائم نمبر 44/2026 بجرم U/S 9(I), 3a S.CNS Act 2024 کے تحت محمد رمضان عرف رمون ولد رحمت اللہ گشکوری، سکنہ محلہ عید گاہ ٹالھی کو گرفتار کرکے 130 گرام چرس برآمد کی گئی۔

پتھورو پولیس کی مزید کارروائی:
کرائم نمبر 41/2026 بجرم U/S 25 Sindh Arms Act 2013 کے تحت دل مراد عرف آپو ولد اللہ ڈنو بھٹی، سکنہ محمد اسماعیل بھٹی، تعلقہ سامارو کو گرفتار کیا گیا، جو پہلے ہی کرائم نمبر 36/2026 میں گرفتار ہے۔
دورانِ تفتیش ملزم کی نشاندہی پر ایک ریپیٹر، لائسنس نمبر 700 بمعہ 05 کارتوس برآمد کیے گئے۔

پتھورو پولیس کی ایک اور کارروائی:
کرائم نمبر 42/2026 بجرم U/S 24 Sindh Arms Act 2013 کے تحت اللہ ڈنو ولد نور محمد بھٹی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کی نشاندہی پر ایک ریپیٹر، لائسنس نمبر 700 بمعہ 05 کارتوس برآمد کیے گئے۔
مذکورہ ملزم پہلے ہی کرائم نمبر 36/2026 میں گرفتار ہے، جبکہ برآمد شدہ ریپیٹر مذکورہ جرم میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا۔

کنری پولیس کی کارروائی:
کرائم نمبر 225/2026 بجرم U/S 9(2)1 S.CNS Act 2024 کے تحت لال بخش عرف گبوک ولد موری بلوچ مکرانی، سکنہ بلوچ پاڑو کنری کو گرفتار کیا گیا۔
برآمدگی:
🔹 04 گرام آئس
🔹 نقد رقم 490 روپے
مقدمہ میں نامزد ملزم اکبر عرف اکل بلوچ ہے۔
مذکورہ تمام مقدمات میں مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ایس ایس پی عمرکوٹ سہائی عزیز تالپور QPM, PSP نے کہا کہ منشیات، گٹکا/مین پوری، غیر قانونی اسلحہ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔