بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سکھر کے زیراہتمام کیک کاٹنے کی تقریب
بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سکھر کے زیراہتمام کیک کاٹنے کی تقریب
سکھر (بیورو رپورٹ سید نصیر حسین زیدی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع سکھر کے زیراہتمام غازی بینکوئٹ ہال، ایئرپورٹ روڈ سکھر میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمانِ خاص چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ اور پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کے صدر و ڈپٹی میئر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل تھے،اس موقع پر پارٹی کارکنان نے بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور انہیں مبارکباد پیش کی، جبکہ سکھر کے تینوں ٹاؤن کے چیئرمین وائیس چیئرمین یونین کونسل کے چیئرمین ضلعی اور سٹی تنظیموں کے عہدیداران ذیلی تنظیموں کے نمائیندگان اور لیڈیز ونگ و بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی کے جیالوں نے شرکت کی،تقریب کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی جدوجہد اور پارٹی کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا، تقریب میں جیالوں نے پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بھی لگائے، کیک کاٹنے کی تقریب کے آرگنائزر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع سکھر کے صدر ایاز برڑو تھے، جنہوں نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام پارٹی عہدیداران، منتخب نمائندگان، کارکنان اور جیالوں کا شکریہ ادا کیا۔