عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی عمرکوٹ: تعلیم کاتي میں مسلسل غیرحاضر رہنے والے
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
عمرکوٹ: تعلیم کاتي میں مسلسل غیرحاضر رہنے والے اساتذہ اور دیگر ملازمین کے خلاف کارروائی، ڈائریکٹر ایجوکیشن میرپورخاص نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق
عمرکوٹ:
ضلع عمرکوٹ میں محکمہ تعلیم کے تحت فرائض انجام دینے والے جے ایس ٹی، پی ایس ٹی، پی ای ٹی سمیت دیگر کیڈر کے اساتذہ اور ملازمین کے مسلسل غیرحاضر رہنے پر محکمہ تعلیم نے کارروائی شروع کردی ہے۔
ڈائریکٹر ایجوکیشن میرپورخاص کی جانب سے غیرحاضر ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے ڈیوٹی سے غیرحاضری کی وضاحت طلب کی گئی ہے۔
نوٹس میں متعلقہ ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی غیرحاضری کی وجوہات سے محکمہ کو آگاہ کریں، جبکہ تسلی بخش جواب نہ دینے کی صورت میں محکمانہ ضابطے کے تحت مزید کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے کارروائی کا مقصد سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور ملازمین کی حاضری اور ذمہ داری کو یقینی بنانا قرار دیا جا رہا ہے۔