October 2, 2026

میرپور (ساکرو سید زبیر حسین شاہ ) میرپور ساکرو کے قریب بھارا کے علاقے میں سید برادری کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جس کے

Screenshot_2026-10-02_112045.765

میرپور (ساکرو سید زبیر حسین شاہ )

میرپور ساکرو کے قریب بھارا کے علاقے میں سید برادری کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جس کے دوران مبینہ طور پر پستول، ڈنڈوں اور چاقوؤں کا استعمال کیا گیا۔ واقعے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں شیخ زید اسپتال میرپور ساکرو منتقل کیا گیا۔زخمیوں میں غلام مصطفیٰ شاہ، حسن شاہ، اعجاز علی شاہ اور غلام رسول شاہ شامل ہیں۔ترجمان پولیس
پولیس کے مطابق جھگڑا معمولی بات پر پیش آیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمی غلام مصطفیٰ شاہ کو پستول کی گولی لگی ہے، جبکہ چاروں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں مزید علاج کے لیے کراچی کے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔واقعہ بھارا کے قریب گاؤں مصری شاہ قدوسانی کے مقام پر پیش آیا، پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔