October 3, 2026

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کے احکامات پر منشیات اور گٹکا مافیا کے

IMG-20261002-WA0114

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کے احکامات پر منشیات اور گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن – ضلع جامشورو اور ضلع شہید بینظیر آباد پولیس کی مشترکہ بڑی کارروائی، ویگو ڈالے میں مضر صحت گٹکے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام ایس ایس پی شہید بینظیر آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات اور مضر صحت گٹکا ماوا کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے۔اسی سلسلے میں تھانہ ناصری پولیس نے ضلع جامشورو پولیس کے ہمراہ ایک مشترکہ اور کامیاب کارروائی کی۔ایس ایچ او تھانہ ناصری بمعہ اسٹاف دوران پیٹرولنگ آمری روڈ نزد انڑ پھاٹک پر موجود تھے کہ ایک مشکوک سفید رنگ کی ویگو ڈالا نمبر KU-4331 کو روکنے کا اشارہ کیا گیا۔پولیس کو دیکھتے ہی ویگو ڈالا کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیامشکوک گاڑی کی چیکنگ پر ویگو ڈالے سے 7 بوریوان سے 350 پیکٹ تاج پیلس گٹکا برآمد ہوا، جس کا کل وزن 77,000 گرام (77 کلو گرام) ہے۔پولیس نے منشیات سے بھری ویگو گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ملزم ڈرائیور کے خلاف تھانہ ناصری پر مقدمہ نمبر 18/2026 بجرم دفعہ 4, 5, 8 مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔فرار ہونے والے ملزم ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس ایس پی شہید بینظیر آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے جامشورو پولیس اور ناصری پولیس کی اس مشترکہ کارروائی کو سراہا۔