September 30, 2026

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سندھ کا تنظیمی اجلاس — عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی

IMG-20260930-WA0156

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سندھ کا تنظیمی اجلاس —
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی

سندھ کو انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کا مضبوط قلعہ بنائیں گے، ڈاکٹر ایم لال واگھانی

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ پاکستان، سندھ کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے لیے اہم اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سیکریٹری جنرل صوبہ سندھ مینارٹی ونگ ڈاکٹر ایم لال واگھانی کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں انسانی حقوق، بالخصوص اقلیتی برادری کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے لیے آواز کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق
انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ پاکستان سندھ کے تنظیمی امور کے حوالے سے اہم اجلاس جلد کراچی، حیدرآباد اور عمرکوٹ میں منعقد کیے جائیں گے۔
اجلاس میں تنظیم کے مرکزی چیئرمین رانا بشارت علی خان، صدر سندھ مینارٹی ونگ آفاق یوسف، نائب صدر گوتم شرما، ڈونگرو مل، بیربل، تقی صاحب سمیت سندھ کے دیگر عہدیداران کی شرکت متوقع ہے۔
اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے، انسانی حقوق کے تحفظ، اقلیتی برادری کے مسائل، عوامی رابطہ مہم، نوجوانوں کی شمولیت اور سندھ کے مختلف علاقوں میں تنظیمی سرگرمیوں کے فروغ پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔
سیکریٹری جنرل صوبہ سندھ مینارٹی ونگ ڈاکٹر ایم لال واگھانی کے مطابق انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کا بنیادی مقصد انسانی وقار، مساوات، قانون کی پاسداری، انسانی حقوق کے شعور اور پرامن سماجی جدوجہد کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں دورے اور عوامی رابطہ مہم کے ذریعے انسانی حقوق سے متعلق مسائل کو اجاگر کیا جائے گا، جبکہ اقلیتی برادری کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے بھی مؤثر آواز بلند کی جائے گی۔
ڈاکٹر ایم لال واگھانی نے تنظیم کے مرکزی چیئرمین رانا بشارت علی خان کے حوالے سے کہا کہ انسانی حقوق