نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کے احکامات پر منشیات کے خلاف تابڑتوڑ
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کے احکامات پر منشیات کے خلاف تابڑتوڑ کارروائیاں جاری – جمال شاہ پولیس کی بڑی اور کامیاب کارروائی، بین الصوبائی منشیات اسمگلر خاتون گرفتار، 1015 گرام آئس برآمدایس ایس پی شہید بینظیر آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف تابڑتوڑ کارروائیاں جاری ہیں۔اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ جمال شاہ بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع پر ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک بین الصوبائی منشیات اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمہ کی شناخت خالدہ دختر عبدالحفیظ پٹھان سکنہ جیکب آبادکے نام سے ہوئی ہے۔گرفتار خاتون ملزمہ کے قبضے سے *1015 گرام آئس (Methamphetamine) برآمد ہوئی ہے، جس کی مالیت تقریباً 20 لاکھ روپے (2 ملین)بتائی جا رہی ہے۔
ملزمہ کے خلاف تھانہ جمال شاہ پر *مقدمہ نمبر 15/2026 بجرم دفعہ 9(2)6 کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ 2024کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ابتدائی تفتیش میں ملزمہ سے بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک کے حوالے سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے ایس ایچ او جمال شاہ اور ان کی ٹیم کی اس کامیاب کارروائی پر شاباش دی اور منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے۔