نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)محکمہ وومین ڈیولپمنٹ شہید بینظیرآباد کی جانب سے سوشل
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)محکمہ وومین ڈیولپمنٹ شہید بینظیرآباد کی جانب سے سوشل ویلفیئر اور محکمہ ایجوکیشن شہید بینظیرآباد کے تعاون سے صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد شہید بینظیرآباد میں محکمہ وومین ڈیولپمنٹ شہید بینظیرآباد کی جانب سے محکمہ سماجی بہبود اور ایجوکیشن کے تعاون سے صنفی بنیاد پر تشدد (Gender-Based Violence) کے خلاف آگاہی سیمینار گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کورٹ روڈ نواب شاہ میں منعقد کیا گیا، جس کا مقصد معاشرے میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے، خواتین کے حقوق کے تحفظ اور عوام میں شعور اجاگر کرنا تھا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر وومین ڈیولپمنٹ نسیم حسن مستوئی، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر غلام محمد سھتو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری حمیرا میر، ڈپٹی ڈائریکٹر وومین کمپلینٹ سیل زیب النساء، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فوزیہ حسن مستوئی،ڈی ایس پی حمزا عثمان، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر ذوالفقار رند اور دیگر مقررین نے صنفی بنیاد پر تشدد کی مختلف اقسام، اس کے سماجی اثرات اور اس کی روک تھام کے لیے حکومتی و سماجی سطح پر مؤثر اقدامات کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ خواتین کو محفوظ، باعزت اور مساوی ماحول فراہم کرنا معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جبکہ تشدد کے واقعات کی حوصلہ شکنی اور متاثرہ خواتین کو بروقت رہنمائی و معاونت فراہم کرنا ضروری ہے۔سیمینار کے دوران شرکاء کو خواتین کے خلاف تشدد کی صورت میں آواز اٹھانے، متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے اور متاثرہ افراد کو قانونی و سماجی معاونت فراہم کرنے کے حوالے سے بھی آگاہی دی گئی۔مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ “Say No to Gender-Based Violence” کے پیغام کو عام کیا جائے گا اور خواتین کے تحفظ، حقوق اور بااختیار بنانے کے لیے آگاہی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر منظور احمد ملاح، ڈی ایس پی لیگل نواز علی، سی ای او نسیم ڈاہری کے علاؤہ محکمہ ترقیِ نسواں، محکمہ سماجی بہبود، ضلعی چائلڈ پروٹیکشن یونٹ اور سول سوسائٹی سے وابستہ نمائندگان، اسکول کی اساتذہ اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔