September 30, 2026

جوہرآباد(راجہ نورالہی عاطف سے) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ ضلع خوشاب کے تعاون سے

IMG-20260930-WA0148

جوہرآباد(راجہ نورالہی عاطف سے) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ ضلع خوشاب کے تعاون سے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور، جوہرآباد کیمپس میں ایچ ون ٹیچ ون اقدام کے تحت طلبہ کے لیے جامع اور معلوماتی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کا مقصد طلبہ کو خواندگی کے فروغ، تدریسی سرگرمیوں اور معاشرے میں تعلیمی شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے عملی تربیت فراہم کرنا تھا۔
تربیتی سیشن شعبہ تعلیم کے سربراہ ڈاکٹر نعیم سرور کی زیرِ نگرانی منعقد ہوا، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی محمد رمضان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر این سی ایچ ڈی کے ماسٹر ٹرینرز محمد آصف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن، محمد اظہر اور محمد وارث نے طلبہ کو ایچ ون ٹیچ ون پروگرام کے اغراض و مقاصد، تدریسی طریقۂ کار اور عملی پہلوؤں سے تفصیلی آگاہ کیا۔
ماسٹر ٹرینرز نے طلبہ کو ایس وی ٹیز کے طور پر ان کے فرائض اور ذمہ داریوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رضاکارانہ طور پر خواندگی کے فروغ اور تعلیمی شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تربیتی نشست کے دوران مختلف عملی اور انٹرایکٹو سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا گیا، جن میں طلبہ نے بھرپور دلچسپی اور فعال شرکت کا مظاہرہ کیا۔
مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایچ ون ٹیچ ون اقدام کے ذریعے یونیورسٹی کے طلبہ کو رضاکارانہ طور پر خواندگی کے فروغ کی سرگرمیوں میں شامل کیا جائے گا تاکہ معاشرے سے ناخواندگی کے خاتمے، تعلیم کے فروغ اور پسماندہ طبقات تک تعلیمی سہولیات کی رسائی میں مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔ سیشن کے اختتام پر منتظمین اور طلبہ نے تعلیم کے فروغ اور خواندگی کے مشن کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔