September 30, 2026

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نادیہ ثاقب نے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر

IMG-20260930-WA0142(1)

خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نادیہ ثاقب نے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد اور خوشاب کا تفصیلی دورہ کیا اور ہسپتالوں میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات، صفائی، فائر سیفٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کیمپس ون اور خوشاب کیمپس ٹو کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی، میل و فی میل وارڈز، گائنی، ٹراما سنٹر، فارمیسی، لیبارٹری سمیت دیگر شعبہ جات میں طبی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو ہسپتال میں ادویات کی دستیابی، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور دیگر انتظامی امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ہسپتال میں ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔ انہوں نے کیمپس ون جوہرآباد اور کیمپس ٹو خوشاب میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور مریضوں سے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، ادویات اور علاج معالجے کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کیں۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نادیہ ثاقب نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کیمپس ون اور خوشاب کیمپس ٹو میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فری میڈیسن ویژن پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ ہسپتال آنے والے مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو ادویات کی دستیابی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہسپتال انتظامیہ مریضوں کی سہولت کو مقدم رکھتے ہوئے طبی سہولیات کے معیار میں مزید بہتری لائے۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کیمپس ون اور خوشاب کیمپس ٹو میں صفائی کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا اور ہسپتالوں میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نادیہ ثاقب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کیمپس ون اور خوشاب کیمپس ٹو میں فائر سیفٹی اور پبلک سیفٹی کے اقدامات و انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو حفاظتی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔